نوشہرہ:نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجوں احد خٹک اور عبدالرحمن خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے آمروں کا مقابلہ کیا اور پیپلزپارٹی ہی ملک کے غریبوں کی جماعت اور آواز بن کر ابھری ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے، اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پر سوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن ہم کپتان کو اس کے گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے اور ملک میں عوامی راج قائم کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ صرف سلیکٹرز کی خدمت کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے۔ ہم بھٹو کے منشور پرعمل کرکے مسائل حل کر سکتے ہیں، ہمیں حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرعمل نہ کرکے عوام کوریلیف دیا جا سکتا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی طرز پر لیبر اور یوتھ کارڈ جاری کریں گے۔ اس کٹھ پتلی کو معاف نہیں کرسکتے۔ سلیکٹرز سے بھی حساب لیں گے، اب عمران خان کے گھبرانے کاوقت ہواچاہتا ہے۔
642 total views, no views today



