سوات:تحصیل مٹہ تھانہ وینئی شہید کی حدود میں علاقہ دنڈرئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 56 سالہ بیوہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ مسینہ گھر میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اُن پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ مقتولہ کا ایک بیٹا ہے جو پنجاب میں محنت مزدوری کے لئے گیا ہے، اس کی بیوی اور مقتولہ گھر میں اکیلے رہتی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
940 total views, no views today
Comments



