ڈھاکا:ڈھاکا میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی اورتین میچوں کی سیریزدو صفر کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ اپنے نام کرلیا۔ میزبان ٹیم نے ایک سو نو رنز کا ہدف دیا جو بابرالیون نے وکٹیں گنواکرحاصل کرلیا۔
شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس بھی جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پرایک سوآٹھ رنزبنائے۔ نجم الحسن چالیس،عفیف حسین بیس اورمحموداللہ بارہ رنز بناسکے۔ پاکستان کے شاہین شاہ اورشاداب خان نے دو،دو، محمد نواز،وسیم جونیئراورحارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نےایک سو نورنز کا ہدف اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ بابراعظم ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اورفخرزمان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں پچیاسی رنزکا اضافہ کیا۔ رضوان انتالیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ فخرزمان اورحیدرعلی رنزناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا اورتین میچوں کی سیریزمیں دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
614 total views, 2 views today