لاہور: ملک میں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد رکوانےکے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف عدالت عظمیٰ میں مختلف درخواستوں کی سماعت ہورہی ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ان درخواستوں پر فیصلے تک ملک میں پھانسیاں دینے کا عمل روکا جائے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں کو بھی اس معاملے پر بیان بازی سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد شروع کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتیں بھی قائم کی گئی۔
319 total views, no views today
Comments


