سوات:ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہد نواز مروت کی خصوصی دلچسپی اور واضح ہدایات کے بعد ڈی ار سیز نے بھی اختلافی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈی ار سی کمیٹی میں 680 کیسز کو نمٹادیا گیا ، جو کہ محکمہ پولیس کیلئے ایک بڑ اعزاز ہے۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق محکمہ پولیس کو 922 شکایات موصول ہوئے جس پر فوری کارروائی شروع کی گئی اور ان تمام شکایات کو ڈی ارسیز کمیٹیوں کو بھیجے گئے ، جن میں سے فوری طور پر 680 کیسز کے فیصلے ہوئے ،جس کی شرح 85٪ فیصد بنتی ہے۔ ان فیصلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہے اور وہ پولیس اور ڈی ارسی کی کوششوں سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہا کہ بقایا 242درخواستوں پر کام جاری ہے اور وہ بھی بہت جلد ہو جائیں گے۔
765 total views, no views today



