شانگلہ :پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ملک میں بد ترین مہنگائی، انتقامی کارروائیاں،لاقانونیت اور کرپشن کے فروغ کو عوام ہمیشہ یاد رکھے گی، شانگلہ کے عوام بھی دینے کی بجائے لینے والوں کو نہیں بھولیں گے، بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کا خاتمہ، نئی یونیورسٹی کے بلڈنگز بنانے کی بجائے پرانے بلڈنگ میں کلاسز کا اجراء،پورن مارتونگ مخوزی گرڈاسٹیشن پر کام بند کرنا اور عوام کو تکلیف میں ڈالنا یہ سب پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا تو تمام بند کئے گئے اور ختم کئے گئے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرائیں گے،موجودہ حکمرانوں نے نہ صرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو بھی انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایا اور شانگلہ کے عوام کو بھی نہیں بخشا، مگر ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہونیوالی ہے بہت جلد انصاف اور ترقی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، میں اُن تمام دوستوں، بھائیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ذاتی لالچ اور فائدے کی پرواہ کئے بغیر دلیری سے میرا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں میرا اُن سے وعدہ ہے کہ انہیں مایوس نہیں کرونگا،وہ شانگلہ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر غوربند، شاہ پور کانا، چکیسر، بشام، میرہ،باشکوڑ، مارتونگ، مخوزی اور پورن میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانیوں کے بعد کارکنوں سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے، انجینئر امیر مقام درہ ادم خیل کے کول مائن میں شہید ہونے والے ورکرز جو مسلم لیگی رہنما گل محمد ناظم کے بھائی تھے کے گھر بورشٹ کانا قلاگے خود جا کر ان کی رسومات میں شریک ہوئے اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو بلند درجات عطا کرے اور کہاکہ اس مشکل کی گھڑی میں اُن کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، شانگلہ کے عوام نے میری سیاست میں آنے کے بعد مجھے کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنے دیا، میں نے بھی ہر مشکل اور آڑے وقت میں اُن کا ساتھ دینے کی کوشش کی ہے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اُن کی غمی خوشی میں شریک ہوا ہوں۔
467 total views, no views today



