سوات:ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ سوات کی جانب سے سوات میڈیکل کالج میں فرسٹ ایڈ اور اگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شير دل خان کی خصوصی ہدایات پر ٹریننگ ونگ سوات نے آج سٹیم اکیڈمی کے طالب علموں اور سٹاپ کے لئے خصوصی فرسٹ ایڈ اور اگ کو بجھانے کے حوالے سے ٹریننگ دیدی۔
ٹریننگ کے دوران مختلف قسم کے طریقے بتائے کہ ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے کیسے فوری فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کریں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو اور اگ لگنے کی صورت میں اگ کو کیسے کم کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کیساتھ املاک کا نقصان بھی کم سے ہو۔
449 total views, no views today
Comments



