مینگورہ ، جنرل بس سٹینڈ میں نجی کمپینی کے آفس میں آگ بھڑک اٹھی ، دفتر کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، پولیس ذرائع اور فائر بریگیڈ کے مطابق مینگورہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ جی ٹی روڈ پر واقع جنرل بس سٹینڈ میں نجی بس کمپنی سوات کوچ کے آفس میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے دفتر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، کمپنی کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن آفس میں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔
924 total views, no views today
Comments


