مینگورہ، جی ٹی روڈ مینگورہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ،متعدد دکانوں کے سامنے غیر قانونی تھڑے اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ،آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان نے کیا ،مینگورہ شہر میں جنرل بس اسٹینڈ ،امانکوٹ اور رحیم آباد میں جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں این ایچ اے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،آپریشن کے آغاز پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان ،تحصیلدار شاکراللہ نے خود نگرانی کی جبکہ اس موقع پر چیف میونسپل افیسر حیات شاہ بھی موجود تھے اس دوران متعدد تجاوزات کو ہٹادیا گیا جبکہ کئی غیر قانوجی تھڑے بھی مسمار کردئے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے سمیت نکاس آب کے بہتر انتظام کے لئے غیر قانونی تھڑوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو مسلسل جاری رہے گی ۔
648 total views, no views today


