مینگورہ ، گورنمنٹ گرلز سکول حیات آباد مینگورہ میں پرائمری سکول کیلئے تعمیر کئے گئے دو کمروں کے خلاف علاقہ عوام کا احتجاج ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکول میں ہائی سکول کے بچیوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ نہیں اور کمرے بھی محدود ہے ، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہائی سکول اور پرائمری سکول ایک دوسرے میں ضم ہوجائے ، DEOفیمل یہاں پرائمری سکول کھلواناچاہتی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہائی سکول میں موجود بچیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ DEO یہاں پرائمری سکول قائم کرکے بچیوں کی مشکلات میں مذید اضافہ کردے گی ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور ممبران اسمبلی مذکورہ پرائمری سکول کیلئے الگ عمارت قائم کرے تاکہ ہائی سکول کے بچیوں کو تعداد کے مطابق کمرے فراہم ہوسکے ، ادھر DEOفیمل نے اپنے موقف میں کہا کہ سرکاری دستاویزات میں مذکورہ دو کمرے پرائمری سکول کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور وہاں سٹاف کی بھی تعینانی ہوچکی ہے اس لئے ہم بے اختیار ہیں ، اگر چہ ڈی ای او فیمل ایجوکیشن میں سنجیدہ ہے لیکن حکومت اس میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ڈی ای او فیمل کے مطابق حکومت سکول کیلئے زمین فراہم نہیں کررہی لہذا مجبوراً ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ عوامی حلقوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے تعلیم کے میدان میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ہماری آنے والی نسل انہیں کبھی معاف نہیں کریگی ۔
752 total views, no views today


