چٹاگانگ: پاکستان کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ دوسرے روز دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے لٹن داس کو 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نمایاں بالر رہے ۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ساجد خان نے ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان بنگلہ دیش کو ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے چکی ہے۔
606 total views, 2 views today