سوات:سوات کے علاقہ سیدوشریف میں جانسے کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ معدنیات سوات کے سب انسپکٹر محمد اقبال کو زخمی کردیا، سیدوشریف پولیس سٹیشن کے مطابق محکمہ معدنیات کے سب انسپکٹر محمد اقبال پر جانسے گاوں کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کا علاج کیا جارہا ہے، زرائع کے مطابق غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی پر ان کو دھمکیاں مل رہی تھی ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
675 total views, 2 views today
Comments