مینگورہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے زریعے ایوان تک پہنچنے والے مراد سعید کے تعلیمی دھاندلی کیس اور عمران خان کے خاموشی کے خلاف ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اٹھ کھڑے ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈویشن سے تعلق رکھنے والے چالیس طلباء اپنے خاندانوں سمیت مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ایف کے وقار بابا خیل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے مستعفیٰ ہونے والے کاشف رضوان ، عثمان خان ، فیصل اور عبید بھی موجود تھے ، سٹی صدر سید صادق عزیز نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک سیاسی دباؤ کے زریعے مراد سعید کے بچانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، جبکہ دھاندلی کے تمام تر الزامات مراد سعید پر ثابت ہوچکے ہیں ، لہٰذا مراد سعید کو خود مستعفیٰ ہونا چاہئیے ، اخر میں انہوں نے میاں نواز شریف ، انجینئر امیر مقام کے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ،اور کہا کہ موجودہ چالیس خاندانوں کے ایم ایس ایف میں شمولیتی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔
704 total views, no views today


