سوات :ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل موقع پر حل کرنے کیلیے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور موقع پر انکو حل کیا جا رہا ہے اوپن کورٹ میں عوامی مسائل سننے کے بعد لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے چارج سنبھالنے کے بعد سوات کی تاریخ میں پہلی بار عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلیے اوپن کورٹ کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل سننے کے بعد انکو اسی وقت حل کیا جاتا ہے اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سائلین آکر انکے مسائل بروقت حل کئے جاتے ہیں اور پیچیدہ مسائلوں کے حل کیلیے متعلقہ افسران کو بیجھ کر انکو تین یوم میں حل کراتے ہیں جس سے عوامی مسائل میں کمی آئی ہے اور انکے مسائل فوری طور پر حل ہو رہے ہیں انہوں نے متاثرین سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی تکلف کے اپنے مسائل کے حل کیلیے براہ راست ڈی پی او سوات سے رابطہ کریں تاکہ انکے مسائل بروقت حل ہوسکیں
352 total views, 2 views today