نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔
352 total views, no views today
Comments



