سوات:چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، لوگوں کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، عوامی لوگ ہیں اورعوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں پریقین نہیں رکھتے وہ زمانہ گزرگیاجب لوگوں کو مسائل کے حل اور ترقی اورخوشحالی بارے سبز باغ دکھائی جاتی تھی، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترسیدوشریف میں حلقہ نیابت سے تعلق رکھنیو الے لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پرکیا، انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے ساتھ ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، عوام حکومت کے حق میں ڈٹ چکے ہیں، عوام بخوبی جانتے ہیں۔کہ حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہی، کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں کادورگزرچکاہے، باشعور عوام نے اپوزیشن کاساتھ نہ دینے کاتہیہ کررکھاہے، انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرتے ہوئے آئدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک آخری ہچکولے کھارہی ہے، اپوزیشن کی بیانیہ ذاتی مفادات پرمشتمل ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور ملک کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھارکھے ہیں، عوام باشعور ہیں جوان لوگوں کے باتوں میں ہرگز نہیں آئیں گے، اپوزیشن کے ناکام جلسوں سے ا ن کی عوامی مقبولیت کااندازہ لگایاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کراناوزیراعظم عمران خان کاطرہ امتیاز ہے، تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچرکوختم کرکے عوامی خدمات کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے، کھوکھلے نعروں کے برعکس بلاتفریق عوامی خدمت اورعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرناہی حقیقی تبدیلی ہے، لوگوں کی مسائل کے حل کرانے کیساتھ ساتھ علاقائی ترقی اورعوامی خوشحالی پرحکومتی توجہ مرکوزہے، صوبہ خیبرپختونخوا کی یکساں ترقی کیلئے وزیراعلیٰ محمودخان نے ایک بہترین پلان ترتیب دیاہے، عوامی مسائل کے حل اورترقی کی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ترقی اورخوشحالی کے خواب کوشرمندہ تعبیربنادیاہے وزیراعظم عمران خان نے ملک سے فرسودہ سیاسی کلچرکاخاتمہ کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشارسیاست کومتعارف کرادیاہے جس کے تحت اب وہ لوگ عوام پرحکمرانی کرنے کاحق رکھیں گے۔ جوحقیقی معنوں میں جذبہ خدمت خلق سے سرشارہوں انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ماضی کے برعکس اقدامات اٹھاکرایک نئی تاریخ رقم کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے صوبہ بھر میں یکساں ترقی کویقینی بناکرصوبہ بھرمیں ترقیاتی انقلاب برپاکردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
416 total views, 2 views today