سوات: خوازہ خیلہ کے علاقہ بانڈئ میرہ سے تعلق رکھنے والے عمرشیرین قتل کیس میں اہم موڑ، مردان پولیس نے مبینہ طور پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور بہت حقائق میڈیا میں پیش کردئے جائیں گے ۔
یاد رہے سوات سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر امجد علی خان نے مردان جاکر اس کیس میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، انہوں نے مردان پولیس کے اعلیٰ افسران کو اس قتل کیس میں خصوصی دلچسپی اور ملزمان کے جلد گرفتاری پر زور دیا ، دیلیرانہ کارکردگی پر اہلیان بانڈئ خوازہ خیلہ انکے مشکور ہیں ۔
745 total views, no views today
Comments



