سوات :سوات کو جرایم سے پاک ماڈل ضلع بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے نوُسو ان ٹریس کیسیز میں 750کوٹریس کردیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے سیئرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں جرایم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے اور سابقہ ادوار میں ہوئے جرایم میں سینکڑوں کیس ٹریس کر دئے گئے جو سوات پولیس کی بڑی کامیابی ہے، تمام پولیس سٹیشن کو بروقت ایف آئی ار درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد تمام ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے انکے خلاف منظم آپریشن کن کا حکم دیا جس کے بعد پرانے 900کیسیز میں سے 750کیسئز کو ٹریس کیا گیا جبکہ مذید کو جلد ٹریس کیا جایئگا انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کیلیے ناسور ہے جس کو ہر حال میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے اور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم اپریش شروع کیا ہے جس میں سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکو پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ درجنوں منشیات فروش علاقہ بدر ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہا کہ پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے اور عوام کیلیے پولیس سٹیشن میں خصوصی سٹاف تعینات کیا گیا ہے اور تمام اہلکاروں کو عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد برقرار رہ سکیں اور انکے درمیان دریاں کم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اوپن کورٹ میں بروقت حل کرنے کیلیے تمام تر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اور انکے حل کیلیے 24گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں تاکہ عوام کو فوری اور سستا انصاف میسر ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ جرایم پیشہ افراد کیلیے سوات میں کوئی جگہ نہیں یا توبہ تائب ہو جایئں یا علاقہ چھوڑ دیں ورنہ انکے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جایئگاا
428 total views, no views today



