سوات:ضلع سوات کےمرکزی شہر مینگورہ میں طویل عرصہ خشک سالی کے بعد وقفے وقفے سے بارش شروع ہوگئی ہے، دوپہر کے بعد مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کا موسم ابر الود ہوگیا ، اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ ہفتہ اور اتوار کے روز جاری رہے گا، جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہو جائیگا ۔
دوسری جانب سیدو شریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق بارش کے بعد موسمی بیماریوں کی شدت کم ہوجائیگی جس میں خارش ، سینہ اور کھانسی شامل ہیں ۔
995 total views, 2 views today
Comments