سوات:سوات کے حسین اور برفیلی وادیوں کالام اور مالم جبہ میں موسم سرما کی دوسری برفباری شروع ہوگئی ہے، طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا، جو اب برفباری میں بدل گئی ہے، یوں سیاحوں کا انتظار اخر کار ختم ہوگیا اور وہ برفباری دیکھنے کیلئے سوات کے حسین وادیوں کو انا شروع ہوگئے ہیں ۔
کالام اور مالم جبہ کے علاوہ سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا
1,115 total views, no views today
Comments



