مینگورہ، آئی ایس پی سوات کے میجرعامر نے کہاہے کہ سوات کے عوام امن پسنداورمحب وطن ہیں جن سے بہت پیاراورخلوص ملا،صحافتی برادری نے قدم قدم پر تعاؤن کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے ،جہاں بھی رہوں گا ان کے ساتھ رابطہ رکھوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات میں گزاراگیا وقت اوریہاں کے عوام وصحافیوں کی محبت کبھی نہیں بھول پاؤں گا اگرچہ ریٹائرڈہورہاہوں مگر سوات کے صحافیوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ برقراررکھوں گا اورجب بھی ضرورت پڑے کسی بھی وقت میرے ساتھ رابطہ کیا جاسکتا ہے میں ان کی خدمت کیلئے ہروقت تیاررہوں گا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق،چیئرمین رشیداقبال ،یونین کے سابق صدرحضرت بلال اوردیگر صحافیوں نے میجرعامر کی سوات میں دی گئیں خدمات کو سراہااورانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
654 total views, no views today


