سوات:سوات ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے خلاف کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب ٗ سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے 8 دسمبر کو مینگورہ میں کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب کرکے تمام ترتیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، گرینڈ جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں وکلاء برادری، ٹرانسپورٹرز، صحافی برادری، سوات چیمبرآف کامرس، ہوٹل ایسوسی ایشن اوردیگر لوگوں کو مدعوں کیاگیاہے، ملاکنڈوڈیژن میں ٹیکس کے خلاف سیاسی جماعتیں، تاجربرادری اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی پیج پر ہے، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کے باوجود ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف تاجربرادری ڈٹ گئے، اور ٹیکسوں کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کل جماعتی گرینڈ جرگہ طلب کردیاہے۔ سوات کے مرکزی شہرمینگورہ پامیرہوٹل میں کل جماعتی گرینڈ جرگہ 8 دسمبر کو بروز بدھ بوقت 2بجے ہوگا۔ جرگہ میں ٹیکس کے خلاف آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا تاہم صدر عبدالرحیم نے ایک بارپھر خبردارکیا ہے کہ اگرملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو بھرپور عوامی مزاحمت کاسامناکرناہوگا۔
666 total views, no views today



