وقارسواتی
سوات میں روایتی کھانوں کا ڈھابہ سج گیا جہاں لوگ مٹی کے برتنوں میں روایتی ساگ اور دیگر پکوان پر ہاتھ صاف کرنے کھنچے چلے آتے ہیں۔
ناصر خان کے اس ڈھابے پر دہکتی آگ پر مٹی کے برتن میں پکے روایتی پکوان ملتے ہیں جس میں سری پائے، چولستانی چکن کڑاہی، پانچ قسم کی جنگلی ساگوں کا مجموعہ، لاہوری چنا اور مقامی پکوان پیتی جسے لوبیا نسک اور دیگر اجناس ملا کرمٹی کے برتنوں ميں پکايا جاتا ہے۔

روایتی کھانوں کے اوپر دیسی گھی اور مکھن بھی ڈالا جاتا ہے اور جب روایتی برتنوں میں دیسی لسی بھی کھانے کے میز پر مل جائے تو شہری بھی ان کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹی کے برتن آباء و اجداد بناتے تھے ان برتنوں میں کھانا کھانے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، مٹی کے برتنوں میں کھانا بڑے شوق سے کھاتے ہیں یہ ہماری روایات کا اہم حصہ ہیں۔

کاروبار کی چمک اور بڑھتی ڈیمانڈ پر ڈھابے کا مالک بھی بہت خوش ہے۔ ناصر خان کا کہنا ہے کہ پانچ آئٹمز ہوتے ہیں مگر ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ پوری نہیں کرسکتا.

2,130 total views, no views today



