سوات:تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، چور گروہ گرفتارچوری شدہ مختلف اشیاء برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح پور کے حدود میں ایک گروہ منظم ہو چکا تھا جو مختلف جگہوں اور گھروں سے رات کے تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف اشیاء چوری کرکے لے جاتے تھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا تھا اور مختلف جگہوں اور گھروں سے اشیائے ضروریات ودیگر قیمتی سامان چرا کر لے گئے تھے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی اپر سوات درویش خان، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کو فوری طور پر چور گروہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان نے ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرنے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد علی ولد وزیر سکنہ برکلے فتح پور، اسرار ولد حضرت یوسف سکنہ برکلے خوازہ خیلہ شامل ہیں۔ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف مقامات سے مختلف سامان چوری کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے نشاندہی پر تمام چوری شدہ سامان برآمد کرکے تھانہ فتح پور لائے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فتح پور میں جرم 457-380-381-34کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس
1,236 total views, 2 views today