سوات:ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ذیشان اصغراور ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کے ہدایت پر آج ڈی پی اُو آفس سوات میں ضلع سوات کے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ کی سربراہی ڈی ایس پی لیگل سوات نعیم حسین نے کی، میٹنگ میں پولیس آفسران سمیت DRCsکے چئیرمین اور ممبران نے شرکت کی۔
منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کرنے کے لئے DRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے ضلع سوات کے ڈی آر سی کے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ ماہ نومبر میں 835درخواستیں ڈی آر سی کو موصول ہوئی جن میں 393کے درمیان دونوں فریقین کے باہمی رضامندی پر راضی نامہ کیا گیا اور 73درخواستیں عدالت کو بھجوادئیے گئے۔ ڈی ایس پی لیگل سوات نے ڈی آر سی ممبران کو شاباش دی اور اُن کے کاوشوں کا سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے، ڈی آر سی کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔
میٹنگ میں شامل ڈی آر سی ممبران نے بھی ڈی ایس پی لیگل سوات کو یقین دہانی دی کہ ہم غیر سیاسی، غیر جانبداری،بغیر کسی لالچ اور رضائے الٰہی کے لئے عوام کے درمیان صلح کو یقینی بنائیں گے۔
ترجمان سوات پولیس
830 total views, no views today



