سوات:مینگورہ پٹھانے سے سنگوٹہ اور فضاگٹ بائی پاس سے منگلور تک بائی پاس سڑکوں منظوری، ماہرین کی ٹیم مینگورہ پہنچ گئی، ٹیم میں شامل افراد کی چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم سے ملاقات اورمشاورت،ٹیم نے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے ہمراہ پٹھانے کادورہ کیامذکورہ بائی پاس سڑک کی تعمیر سے مینگورہ شہرپرٹریفک دباؤ کم ہوجائیگا، ایم پی اے فضل حکیم کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے مذکورہ بائی پاس سڑک کی منظوری دی ہے، اہل علاقہ کاخراج تحسین، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کی کوششوں اورذاتی دلچسپی کی وجہ سے صوبائی حکومت نے مینگورہ شہرپرٹریفک کادباؤ کم کرنے کیلئے پٹھانے تاسنگوٹہ اورفضاگٹ بائی پاس سے منگلور سڑک کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جس کے بعد پشاور سے ماہرین کی ایک ٹیم مینگورہ پہنچ کر ایم پی اے فضل حکیم خان سے تفصیلی ملاقات کی اور منصوبے بارے ان کے ساتھ مشاورت کی۔ مذکورہ ٹیم میں شامل افراد نے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے ہمراہ علاقہ پٹھانے کادورہ کیااورجائزہ لیاانہوں نے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کو بائی پاس سڑک کی تعمیربارے بتایا اور ان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوات بھرمیں سڑکوں کا جال بچھادیاہے۔ جبکہ مذکورہ بائی پاس سڑک کی تعمیر سے مینگورہ شہر پرٹریفک کادباؤ کم کیاجائیگا۔
1,457 total views, no views today



