پشاور : عدالت پیشی کے لئے آنے والی خاتون مسماۃ (ح) دختر شاہ ولی ساکنہ شیرو جھنگی کو اس کے والد شاہ ولی اور بھائی نعمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہےدونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہےملزمان شاہ ولی اور نعمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسماۃ (ح) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہےڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں
826 total views, no views today
Comments



