اسلام آباد: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پورے ملک میں اتفاق رائے ہے کہ کسی شخص کو بھی توہین رسالت یا توہین مذہب پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جمعہ کو مسلمان جبکہ اتوارکو مسیحی سانحہ سیالکوٹ کے خلاف یوم مذمت منائیں گے۔وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے خلیجی امور علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یوم جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا، عوام کو بتایا جائیگا کہ توہین ناموس رسالت کیاہے ۔133 سے زائد توہین رسالت کیسز کے بارے میں شکایات سنی ہیں جس طرح اس مظلوم سری لنکن کی لاش اس کے گھر پہنچی ہے وہ انتہائی درد ناک لمحہ تھا ۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن حکومت نے ہماری درخواست پر کورونا کے مسلم میتوں کی تدفین کی مگر یہاں کچھ ناعاقبت اندیش افراد نے ایک زندہ شخص کو جلا کر سری لنکا بھجوادیا، یہ لمحہ فکریہ ہے ۔
طاہر اشرفی نے کہا ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان علماء کونسل کے ضابطہ اخلاق میں علما نے واضح طور پر بات کی ہے عوام الناس، میڈیا، وکلا، تاجران سمیت تمام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہےجو دینی تشخص کو خراب کرتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں ہم سب کو انکے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا۔علمائے کرام جمعہ کو اس سانحہ کی مذمت کریں گے، جبکہ مسیحی برادری اتوار کو چرچز میں یوم مذمت منائے گی
608 total views, 2 views today