مینگورہ، سوات ضلعی چیئرمین شیر بہادرزادہ خان کے زیر صدارت دفتر رضاء اللہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی واقع مکان باغ سوات منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع سوات کے تمام عہدیداران ضلعی تنظیم نے ہنگامی مٹینگ میں شرکت کی ، اجلاس میں تمام شرکت کنندگان نے اکثریتی طور پر اس بات پر اطمینان ، اتفاق کا اظہار کیا کہ صوبائی و مرکزی پارٹی قومی وطن پارٹی نے چند ممبران صوبائی اسمبلی جنہوں نے سنیٹرز کے انتخابات میں پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کرکے ان کو پارٹی سے جو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، ضلع سوات کے تنظیمی عہدیداران شوکاز نوٹس کو پارٹی کیلئے اچھا اقدام سمجھا ہے ، عہدیداران نے متفقہ طور پر پارٹی آئین کے پاسداری کے خاطر پارٹی کے ڈسپلن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ہر عمل کو جزا و سزا اور جمہوری انداز میں پارٹی کے منشور ، دستور ، آئین کے ہر شق پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، اجلاس کو ضلعی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارٹی کے ہر سطح پر جمہوری اقداروں کے پاسداری کرنا ہوگی اور تمام ضلعی عہدیداران نے پارٹی کے مرکزی صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات اور ہروقت پارٹی کے کفالیت کے لئے کردار ادا کرتے رہے ہیں گے ،شوکاز نوٹس ممبران کے موقف کو جمہوری انداز میں سننا چاہئے ، اس پر آئین کے تحت عمل درآمد ہونا چاہئے ، اجلاس میں متفقہ طور قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے غیر انصافانہ و غی دستوری کرداروں کے مذمت کیا گیا اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ممبر مراد سعید کے جعلی ڈگری مقدمہ پر انکوائری کرکے فی الفور معطلی کے احکامات صادر فرمایا جائے ۔
506 total views, 2 views today