ضلع سوات میں 10 تا 14 دسمبر 2021 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. ضلع بھر میں مہم کے دوران282092 گھرانوں میں موجود 445311 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.
اس حوالے سے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان ،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔
فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آنے والے مہم کے لیے 386 ایریا انچارج اور 97 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1827 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں. جو مجموعی طور پر 445311 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے. اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 164 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔
اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے عوام سے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، اور علاقے میں موجود ٹیموں سے کرونا ویکسین لگوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔
678 total views, no views today
Comments



