مینگورہ، این وائی او پی کے پچاسی کے صدر ڈاکٹر ظہور یوسفزئی نے سوات نیوز کے خصوصی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے خون کی ندیاں بہا کر ہی سوات کو امن کا گہوارہ بنادیا۔اے این پی اس دھرتی کے لئے اب بھی قربانیوں کا سلسہ جاری رکھی ہوئی ہے، کسی کو اس مٹی کے باشندوں پر اپنا نا جائز قبضہ جمانے نہیں دیں گے۔اے این پی کی دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کی نیت عوام سمجھ چکی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اے این پی ، پی پی پی اور جے یو آئی کا اتحاد طے پایا گیا ہے۔انشاء اللہ یہ سہ فریقی اتحاد پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گا۔ اور بالخصوص پی کے پچاسی کو موجودہ حکومت نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ پی کے پچاسی کے عوام نے جس طرح پہلے بھی تبدیلی ہوئی نعرے مسترد کرکے اے این پی پر پورا اعتماد کیا اسی طرح وہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کو سمجھ چکے ہیں اور پی کے پچاسی میں اے این پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریگی۔ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ نوجوان بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہیں۔
604 total views, no views today


