سوات:ضلع سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں مخیر حضرات نے ناممکن کو ممکن کردیا، اس وادی کے سب سے پرانے جنازگاہ کو ازسر نو تعمیر کرکے جدید رنگ دیدیا ۔

گاوں علیگرامہ کے واحد جنازگاہ پر مخیر حضرات نے 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کردیا ہے اس گاوں کے سماجی شخصیت ہلال خان کہتے ہیں کہ اس سے قبل یہ جنازگاہ انتہائی خراب حالت میں تھا۔ اس کی چھت خراب ہوچکی تھی جبکہ ہر وقت اس کے گیٹ کے سامنے کیچڑ ہوتی تھی، جس سے جنازے کیلئے ائے ہوئے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاتھا، ہلال خان کہتے ہیں کہ یہ جناز گاہ اس تحصیل کی سب سے پرانی عمارت ہے ، عمارت کی مخدوشی کی پیش نظر گاوں کے چند لوگ بشمول میرے اکٹھے ہوئے اور ان کی تعمیر شروع کردی ۔ علاقہ کے مخیر حضرات اور بیرون ملک پاکستانیوں کی کوششوں سے اس عمارت پر اب تک 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوچکی ہے جبکہ اس میں اب بھی کام باقی ہے۔

علیگرامہ گاوں کے اس جنازگاہ میں ماربلز، ٹائلز لگائے گئے ہیں ۔ جس سے اس جنازگاہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے اب ایسا نہیں لگ رہا کہ یہ جنازگاہ ہوں، ہلال خان کہتے ہیں کہ اس کی تعمیر نو میں حکومت اور سیاسی لوگوں کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ، یہ تمام کام اپنے مدد اپ کے تحت کیا گیا ہے۔
1,985 total views, no views today



