کراچی: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلاٹی20 انٹرنیشنل کل شام چھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان ٹیم کے کپتان بابراعظم اورمہمان قائدنکولس پوران ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پیرتیرہ دسمبرسے ہورہا ہے۔سیریزکے بقیہ میچز منگل اورجمعرات کوکھیلے جائیں گے۔تمام میچز شام چھ بجے شروع ہوں گے۔پاکستان کے کپتان بابراعظم اورونڈیزکے قائد نکولس پوران ہیں۔ گرین شرٹس ٹیم محمدرضوان،فخرزمان،افتخاراحمد،آصف علی،خوشدل شاہ،حیدرعلی، شاہین شاہ،حسنین ،حارث رؤف،محمدنواز،وسیم جونیئراورشاہنوازدھانی جیسےرائزنگ اسٹار پر مبنی ہے اوربیٹنگ بولنگ میں بہترین کھلاڑی اس میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی نوجوان اورناتجربہ کارٹیم میں ڈیرن براووسینئرکھلاڑی ہیں۔شائی ہوپ،کپتان نکولس پوران،فاسٹ بولراوشین تھامس بھی تجربہ کارکرکٹرزہیں۔اسپن کاشعبہ لیفٹ آرم عقیل حسین اورلیگ اسپنرہیڈن والش سنبھالیں گے۔سیریز میں اچھی کرکٹ شائقین کودیکھنے کاموقع ملے گا۔
966 total views, 2 views today