مینگورہ ، آل ٹیچر کوارڈینیشن کونسل ضلع سوات کا ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ بمقام گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 مینگورہ (بنڑ) میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی ، احتجاجی جلسہ صوبائی سطح پر احتجاجی پروگرام کا حصہ تھا ، ضلع بھر کے تمام مردانہ و زنانہ سکولز بند رہے ، جلسہ سے چیئرمین ایکشن کمیٹی صوبہ خیبر پختونخواہ اسلام الدین خان ، وائس چیئرمین ملک خالد خان ، آل ٹیچرز کوارڈینیشن کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین میاں فائق زادہ کاکا خیل ، آل ٹیچر کوارڈینیشن کونسل ضلع سوات کے صدر ہمایون محبوب ، روئیدار علی ، محمد ستار خان ، آمجد علی خان ترکئی ،، جنرل سیکرٹری زکریا باچا شاہین اور چیئرمین ایکشن کمیٹی سوات ابراہیم شاہ بابا نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ جب تک تمام اساتذہ کے مطالبات حل نہیں ہو جاتے احتجاج جاری رہیگا ، انہوں نے ٹائم سکیل ،ٹیچر سن کوٹہ ، ٹیچنگ الاؤنس اور دیگر مطالبات کی فوری حل کیلئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ،25 مارچ کو صوبائی سطح پر پشاور میں دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ، ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی او مردانہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیاگیا ، پولیو ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ائی ایم یو کے روئیے کے بھر پور مذمت کی گئی ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے ، محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر وں کے بعض اہلکاروں کے نامناسب روئیہ کے شدید مذمت کی گئی، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات جلد ازجلد حل کریں اور نونہالان قوم کی مستقبل کو تباہی سے بچائیں ۔
722 total views, no views today


