سوات:چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگارٹولہ حکومت اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں عوام اورحکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیداکرنے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی، عوامی مسائل کے حل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، حکومت کی بہتر کارکردگی کے پیش نظر لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، عوام الناس کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیڈک آفس سیدوشریف میں عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پر لوگوں نے چیئرمین ڈیڈک کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پر ایم پی اے فضل حکیم نے ان کویقین دہانی کرائی۔ کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کیلئے تمامتر اقدامات اٹھائی جارہی ہے، عوامی لوگ ہیں اورعوامی مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجو لوگوں کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں کے ذڑیعے ٹرخایاجاتاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اب عمل کاوقت ہے اورلوگوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں عوام بخوبی جانتے ہیں کہ حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں۔ باشعورعوام اپوزیشن کے جھوٹ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بیروزگاروں کاٹولہ حکومت اورعوام کے درمیان غلط فہمیا ں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ان کو مسلسل ناکامی کاسامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کراناوزیراعظم عمران خان کاطرہ امتیاز ہے، تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچرکوختم کرکے عوامی خدمات کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے، کھوکھلے نعروں کے برعکس بلاتفریق عوامی خدمت اورعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرناہی حقیقی تبدیلی ہے، لوگوں کی مسائل کے حل کرانے کیساتھ ساتھ علاقائی ترقی اورعوامی خوشحالی پرحکومتی توجہ مرکوزہے، صوبہ خیبرپختونخوا کی یکساں ترقی کیلئے وزیراعلیٰ محمودخان نے ایک بہترین پلان ترتیب دیاہے، عوامی مسائل کے حل اورترقی کی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ترقی اورخوشحالی کے خواب کوشرمندہ تعبیربنادیاہے وزیراعظم عمران خان نے ملک سے فرسودہ سیاسی کلچرکاخاتمہ کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشارسیاست کومتعارف کرادیاہے جس کے تحت اب وہ لوگ عوام پرحکمرانی کرنے کاحق رکھیں گے۔ جوحقیقی معنوں میں جذبہ خدمت خلق سے سرشارہوں انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ماضی کے برعکس اقدامات اٹھاکرایک نئی تاریخ رقم کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے صوبہ بھر میں یکساں ترقی کویقینی بناکرصوبہ بھرمیں ترقیاتی انقلاب برپاکردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
992 total views, 4 views today