سوات:وادی سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع سوات کے مرکزی شہرمینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اسی طرح سوات کے سیاحتی وادیوں مہوڈنڈ، شاہی باغ ، باٹگوئی ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ اور لوگوں نے گرم کپڑوں اور دیگر ضروری سامان کا استعمال شروع کردیا ہے/
930 total views, no views today
Comments



