سوات، بونیر پولیس کا ایلم پہاڑی کے مختلف حصوں میں بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بر آمد ۔گیارہ مشتبہہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بونیر سید خالد محمود ہمدانی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2009کے کشیدہ حالات سے تاحال دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اور کئی کاروائیوں میں سیکورٹی فورسز ،اور عوام کو نقصانات پہنچا چکے ہیں۔ اور کئی پولیس نوجوانوں کے ساتھ افسران بھی زخمی وشہید ہوچکے ہیں۔چونکہ بونیر میں خاص کر علاقہ پیربابا ایلم پہاڑی ،گوکند اور جوڑ کے علاقے میں ایسے لوگ موجود ہیں۔ جو دہشت گردوں کو سہولت کار سپورٹرز ہے۔اور اب بھی یہ لوگ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ جس کے سد باب کیلئے ہم نے اپنے نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جس نے دن رات سرتوڑ محنت شروع کر کے بونیر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو جائے۔اس کیلئے ہم نے خفیہ طریقے سے علاقے میں انٹلیجنس کے بناء پر گیارہ دہشت گردوں کو جن میں گوکند سے بخت زرین ولد تاج ملوک،سید زرین ولد تاج ملوک، محمدظریف ولد محمد صابر،بخت جمال ولد تاج ملوک،سلیمان ولد امیر محتاج،بہادر سید ولد بشیر، گل رمن ولد پیردوس ایلم سے شیرین زاد ہ ولد حضرت محمد، خاپیرے ولد مشال جبکہ سوات سیدو شریف کڈونہ کے امیر رحمن ولدلیبری گرفتار کیا۔جو کہ دہشت گردوں کی کئی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔یہ دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ ان کی گرفتاری سے دہشت گردوں کی نیٹ ورک کو شدید نقصان پہچایا گیا ہے۔اس کاروائی سے گوکند،جوڑ ،پیربابا ،ملک پور اور ایلم ڈوکڈہ کے پہاڑ پر دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں اور نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے۔ان دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود ودیگر سازوسامان بر آمد کیا گیا ہے۔ جن میں دوعدد آر پی جی راکٹ لانچرز،ایک عدد ایم جی ایک عدد ایچ این جی،نو عدد کلاشنکوف،ایک عدد سنیپر،ایک عدد برین گن،ایک عدد کالاکوف،ایک عدد رائفل ایم ایم ،ایک عدد رائفل چائینہ،ایک عدد رائفل پانچ ضربی،ایک عدد رائفل 303بور،ایک عدد پستول 30بور چار ہینڈ گرنیڈ،29میگزین ایس ایم جی،91پنجے رائفل چائینہ،1672کارتوس ایس ایم جی،6عدد آر پی جی سات گولے،ایک عدد چین ایچ ایم جی ،120عدد کارتوس سنائیفر،7عدد کارتوس کالاکوف،28عدد کارتوس 30بور،24عدد کارتوس جی تھری،148عدد کارتوس ایچ ایم جی، 25کلوگرام بارود،دو میٹر سیفٹی فیوز، تین میٹرز پریما کارڈ،ایک عدد گیس سلینڈر،چار کارٹیج ایکسٹرا،ایک خنجریو ایس اے،ایک دوربین سنائفر، چار عدد ری چارجیبل بیٹری،بارہ عدد سادہ سیل بیٹری،ایک عدد ٹائم پینل، پلاسٹک ڈرم ایک عدد ،ایک بالٹے،ایک بیگ، دو بنڈولائیز ،دو سلینک پٹی،ایک لیزر اور ایک انجیکس شامل ہیں۔اس میں کچھ اسلحہ طالبان نے بونیر میں تھانوں اور چوکیوں پر حملے کر کے لوٹا تھا۔ اور کچھ اسلحہ غیر ملکی ساختہ بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
994 total views, no views today


