سوات :تحصیل کبل سے تعلق رکھنی والی ڈاکٹر عظمی پہلی خاتون جنرل سرجن بن گئی،ڈاکٹر عظمی نے ابتدائی تعلیم ابائی گاؤں، ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ٹریننگ کے بعد جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس میں سپیشلیزیشن کی، سیدوشریف ٹیچنگ اسپتال سرجیکل بی یونٹ میں سنیئر رجسٹرار زمہ داری نبھا رہی ہے، پہلی خاتون جنرل بنے پر فخر کر تی ہوں، ڈاکٹر عظمی کا میڈیا سے گفتگو ۔۔تفصیلات کے مطابق شورش کے دوران شدت پسندوں کے زیر اثر رہنے والے علاقہ تحصیل کبل سے تعلق رکھنی والی ڈاکٹر عظمی سوات کی پہلی خاتون سرجن بن گئی۔ڈاکٹر عظمی نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں اور بعد میں ایم بی بی ایس کی ڈگری میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے گولڈ میڈل اور ٹریننگ کے بعد جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کرکے سیدوشریف ٹیچنگ اسپتال سرجیکل بی یونٹ میں سنیئر رجسٹرار کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر عظمی نے اب تک سینکڑوں سرجری کامیابی سے کی ہے اور بڑی تعداد میں خواتین پہلی خاتون سرجن سے علاج کے لیے ان کے کلنک انور اسپتال میں جا تے رہتے ہیں۔۔ڈاکٹر عظمی کہتی ہے کہ ان کو فخر ہے کہ وہ سوات کی پہلی خاتون سرجن بن گئی یے۔خاتوں سرجن کہ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر خواتین اپنے علاج معالجہ کے لیے پشاور اسلام اباد جانا پڑتا تھا لیکن اب ڈاکٹر عظمی کی موجودگی کی باعث مقامی خواتین کو اسلام اباد اور پشاور جانا نہیں پڑے گا۔ڈاکٹر عظمی کے مطابق خاتون جنرل سرجن کے نا ہونے کے باعث خواتین اپنے مسائل میل سرجن کو اس طرح نہیں بتا سکتی جس طرح خاتون کو بتا سکتی ہے ۔مجھے وہ وقت اب بیی یاد ہے کہ جب سوات میں حالات خراب تھے اور راستے بند تھے، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی تھی تو ہم دئر کے راستے کافی تکالیف کے ساتھ پشاور پہنچ گئی اور کافی مشکلات کے ساتھ اپنے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اوراج الحمدللہ جس مقام پر ہوں تو اس پر فخر محسوس کرتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ جب میں سرجری میں ایف سی پی ایس کر رہی تھی تو کافی لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ مشکل کام ہے اپ سرجری کے بجائے گائنی میں سپیشلیزیشن کریں لیکن میں نے عزم کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی اور اج مجھے دیکھ کر دیگر ٹریننگ کرنے والی فیمل ڈاکٹرز متاثر ہو رہے ہیں اور وہ بھی میرے طرح سرجری اور دیگر شعبوں میں انا چاہتی ہے جو خوش آیند بات ہے۔۔انہوں نے پیغام دیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنا چاہئے تاکہ وہ بھی اپنے ملک اور قوم کے ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں
1,487 total views, no views today



