پشاور: آرمی پبلک سکول شہداء کے لیے ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ارمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کی عظمت، شجاعت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر خطیر احمدنے کہاکہ ریسکیو1122 کے صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز میں خصوصی دعائیہ اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے، 16 دسمبر واقعہ نے انمٹ نشانات چھوڑے ہیں، ڈاکٹر خطیر احمدنے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دہشت گردی، قدرتی و ناگہانی واقعات میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ریسکیو1122 کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلایا، ڈاکٹرریسکیو1122 کو دور حاضر کے جدید ترین آلات سے لیس کیا گیا ہے، ریسکیو1122 اس وقت صوبے کے 33 اضلاع میں خدمات فراہم کررہا ہے.
634 total views, no views today



