سوات:مینگورہ امانکوٹ میں تیرہ بچوں کی ختم القرآن پاک ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ مکمل کرنےپر پر وقارروحانی تقریب منعقد کی گئی، امانکوٹ چنار میاں گانو چم مسجد کے مدرسہ تعلیم القران میں قاری رحمت علی کے زیر انتظام تیرہ بچوں جن میں وقاص ،یاسین، اویس، حسنین، موسی، طفیل اور دیگر بچے شامل ہے نے ناظرہ ختم القران اور ترجمہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر علاقے کے مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں اس پروقار روحانی تقریب میں شرکت کی تقریب سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی اپنے کتاب مقدس کی حفاظت اس طرح جوانوں کے سینے میں رکھ کر کرتی ہے اور تاقیامت قران حکیم حفاظت سے مسلمانوں کے سینوں میں رہیگا، ختم القران کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے بچوں کے والدین کو مبارکباد دی۔
888 total views, 2 views today