توتابانڈی ،پاک فو ج نے تحصیل کبل میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں پاک آرمی کے برگیڈیئر اسلم ملک نے خود پودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اور اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی نے گذشتہ سال بھی 14000پودے لگائے تھے۔ اور اس سال بھی پاک آرمی مزید پودے لگائے گی، انہوں نے کہا کہ سوات قدرتی حُسن سے مالامال ہے، اور یہاں کے بچوں میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کا حسن درختوں سے مالامال ہوجاتا ہے۔اور ہم اس وادی کو سرسبز وَشاداب اور جنت نظیر دیکھنا چاہتے ہیں۔۔
718 total views, no views today
Comments


