مہمند:مہمند ایجنسی ساس نے بہو کو 1 ووٹ سے شکست دیدی۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات اے این پی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو شکست دے دی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی دنیا بی بی رشتے کے اعتبار سے ساس ہیں.غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی دنیا بی بی نے 402 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کی مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو 401 ووٹ ملے جس کی وجہ سے وہ شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔
1,113 total views, 2 views today
Comments