سوات: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کررہے ہیں، اسمبلی تک جانا مقصد نہیں، عوام کی خدمت مقصد ہے، ایک دور تھا سوات میں سکول، کالجز، سڑکیں اور پلیں تباہی کا شکار تھے، 2013 میں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا، اقتدار کے ایوانوں میں پختونوں کے حقوق کے کئے آواز بلند کیا، دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے کھڑا کیا تھا، اس صورتحال سے قوم کو نکالا، بحالی ترقی کے دور کا آغاز کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات/ جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک موٹر وے بنا چکے، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے فیز ٹو کا جلد افتتاح کریں گے۔ عوامی اجتماع سے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سوات کے ایک حلقے میں چھ یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں جو کہ ملک میں ایک ریکارڈ ہے، نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے، ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ سب کو فراہم کیا ہے، غریب خاندان کو دس لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے غریب کو ہسپتال کی ضرورت تھی آج ہسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا مذید کہنا تھا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں، بیوٹیفیکشن پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سوات میں بجلی کا مسلۂ حل کرنے کے کئے دو گریڈ سٹیشنز بن رہے ہیں اور گیس منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، دو ارب بیس کروڑ گیس منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کے ہر تحصیل میں ریسکیو سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ منصوبے مکمل ہوں گے تو سوات کا نوجوان علاقے میں ہی برسرِ روزگار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے کئے وزیر اعظم عمران خان نے آواز اٹھایا، بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا گیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیرِ زراعت محب اللہ خان نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے امت مسلمہ کی نمایندگی کررہے ہیں، پاکستان کی جانب سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کا انعقاد ایک بڑی سنگ میل ہے، وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان کی بلکہ امت مسلمہ کی نمایندگی کررہے ہیں, واحد لیڈر ہیں جو ہر فورم پر امتہ مسلمہ کی بات کرتے ہیں، اپوزیشن پارٹیوں نے کئی دہائیوں تک حکومت کی مگر ملک اور غریب عوام کے کئے کچھ نہیں کیا، پاکستان میں غریب کے لئے کام صرف موجودہ حکومت کررہی ہے جس کی قیادت عمران خان کررہے ہیں، پچھلی حکومتوں کی کارکردگی ایسی رہی جس نے ملک کو مقروض کیا جس کی وجہ سے آج ہر پاکستانی مقروض ہے اور ہر نوجوان روزگار کے لئے مسافری کرنے پر مجبور ہے، آج ایماندار قیادت برسرِ اقتدار ہے اور غریب عوام کی بہبود اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے کام کررہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام نے جس بھرپور طریقے سے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا تھا اس کا تسلسل جاری رہے گا، اپوزیشن پارٹیوں نے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی، ملک کی تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑے آبادی والے ڈویژن کو وزیرِ اعلیٰ کا تحفہ دیا گیا، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس ڈویژن سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر کے علاقے کے محرومیوں کا ازالہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک وہ کام نہیں ہوا جو اس دور میں ہوا ہے، یہ ہم سب کی ذمیداری بنتی ہے کہ ہم آنے والے نسلوں کے لئے محفوظ پاکستان چھوڑ جائیں
820 total views, no views today



