سوات:سوات جیم کے زیر اہتمام مسٹر کلب، جونیر کلب، ماس رسلنگ، ویٹ لفٹنگ، فزیک اور ماسٹر کلب کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا اور صلاحیتوں کو ابھارا، مقابلے میں حمزہ سوات جم مسٹرکلب اور شہاب لطیف جونیر کلب کے مقابلوں کے فاتح قرار پائے جبکہ،ویٹ لفٹنگ میں کامران، عبداللہ اور دیگرنے گولڈمیڈل حاصل کی،اسی طرح ماس رسلنگ میں اصغر، قیصر اور دیگر نے گولڈ میڈل حاصل کی، اسی طرح فزیک میں سبیل اور ماسٹر کلب کا مقابلہ اقبال نے جیت لیا، فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے، اس موقع پر ایم ڈی سوات جیم حاجی سعید اقبال نے جیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جیم آپ کو پرسکون ماحول میں ورزش اور فٹنس کے مواقع فراہم کرتا ہے، ورزش انسانی جسم کیلئے بے حد ضروری ہے اور اس کے روزانہ اہتمام سے انسان تندرست و توانا رہتا ہے، انہوں نے آخر میں سپورٹس افیسر کاشف فرحان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی تعاون کرینگے۔
179 total views, 4 views today