سوات, مالم جبہ کی سیر کرنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ سکی ریزورٹ میں چیئر لفٹ، سکینگ اور دیگر سہولیات کی بندش سے مایوس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مالم جبہ کا دورہ کیا تاکہ چیئر لفٹ اور زپ لائن میں سواری سے لطف اندوز ہو سکیں اور سکینگ دیکھیں، لیکن سکی ریزورٹ کو بند پا کر مایوسی ہوئی۔
سکی ریزورٹ کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ریزورٹ میں تمام تفریحی سرگرمیاں چار ماہ قبل اس وقت بند کر دی گئی تھیں جب کچھ لوگوں نے پولیس کی موجودگی میں ریزورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا اور انٹری چیک پوسٹ کو توڑ دیا۔
سیاحوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے مالم جبہ میں برف باری کا لطف اٹھایا لیکن انہیں اسکیٹنگ اور دیگر سرگرمیوں کا حقیقی مزہ نہیں ملا۔
سیاحوں کا کہنا تھا کہ اور بھی کئی سیاحتی مقامات ہیں جہاں شدید برف باری ہوتی ہے لیکن وہ برف باری سے متعلق تفریحی سرگرمیوں کے لیے مالم جبہ جاتے تھے۔
کچھ سیاحوں کا کہنا ہے کہ مالم جبہ سکی ریزورٹ ہر سال قومی اور بین الاقوامی سکی چیمپئن شپ کی میزبانی کرتا ہے لیکن اس سال سکی ریزورٹ میں سکینگ کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
791 total views, 2 views today
Comments