اسلام اباد: پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں برف کی طوفان نے تباہی مچادی ، برفباری دیکھنے کیلئے جانے والے سیاح برف کے طوفان میں پھنس گئے ، جس کی وجہ سے 30 سیاح جان کی بازی ہار گئے ۔
مری سے امدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ نصف رات میں مری کے قریبی علاقوں تک برف باری کی شدید لہر نے سیاحوں کو گھیرے میں لے لیا ، سڑک برفباری سے بلاک ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اکسیجن کم ہونے کی وجہ سے 30 کے قریب سیاح جاں بحق ہوگئے ، مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثہ میں 8 افرد ایک ہی گاڑی میں جان کی بازی ہارگئے ہیں جس میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں ۔
مری میں طوفانی برفبای سے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح ہلاک ہوچکے ہیں جن میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے سیاح شامل ہیں ۔
حالات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے مری کو افت زدہ قرار دیا ہے اور وہاں پر ہنگامی اقدامات کیلئے پاک فوج کے دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے دستے سڑک کھولنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں ۔
156 total views, 2 views today