سوات:سوات میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس سٹیشن منگلور کے مطابق گزشتہ رات موٹر کار کو سنگوٹہ میں پولیس ناکہ پر روکا گیا تاہم موٹر کار سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
اج پولیس نے اپریش شروع کی تو دو مبینہ ملزمان کامران اور سہیل خان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ حملہ اوروں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ سوات کی امن کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائیگا ۔
منگلور پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
1,208 total views, no views today
Comments



