کبل، تحصیل کبل غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان رات کے تاریکی میں خاتون کا گلہ گھونٹنے کے بعد فرار ہو گئے تھے،ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پابند سلاسل کردیا،مقدمہ درج تفتیش شروع، کبل پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کمیاری میں موسی خان نامی شخص نے بھائی اکبر علی اور والد بن شیر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی صابرہ دختر محمد اسحاق کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے گذشتہ روز ایس ایچ او پولیس سٹیشن شاہ دھیرئی نور باز خان نے ٹیم کے ہمرا ہ چھاپہ مار کر ملزمان موسی خان،اکبر علی اور بن شیر کو بروقت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ 24سالہ مقتولہ خاتون کو دارالامان سے ضمانت پر لانے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔
660 total views, no views today


