سوات:ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اصف شہاب کا سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اہم اقدام، 35 سے زائد ڈیسٹ بین فراہم کرکے سیاحتی مقامات میں لگائے جائیں گے تاکہ علاقے کی خوبصورتی برقرار رہے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی اصف شہاب نے بتایاکہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد سوات کے سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے پر کشش بنانا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح سوات کے حسین وادیوں کی طرف راغب ہوسکے، انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے کافی مواقع ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سوات میں سیاحوں کے لیے نئے مقامات دریافت کرکے اس علاقے کے سیاحت کو فروغ دیں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہماری کوشیش ہے کہ اس حسین وادی کے حسن کو برقرار رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے لئے بھی اتھارٹی ذمہ داری پوری کریں گے جس کے لیے 35 سے زائد بہتر کوالٹی کے ڈسٹ بین فراہم کئے گئے ہیں جنہیں جلد سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر پہنچا کر انسٹال کیا جائے گا
975 total views, 2 views today