مینگورہ :تحریک لبیک پاکستان سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے بھارتی پارٹی بی جے پی کے ترجمان کو عبرتناک سزا دینے اور حکومت سے بھارت کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ،گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے شان رسالت میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورمظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھائے جلوس کی شکل میں نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل امیر علامہ محمد رضا خان قادری، ضلعی امیر علامہ پیر سید قادری، ضلعی ناظم سوات سید رحمت علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ بھارت کے ترجمان نے شان رسالتؐ میں گستاخی کرکے پوری دُنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے اس وقت مسلمانوں میں سخت بے چینی اور تشویش پھیلی ہوئی ہے وہ سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بے جے پی پر مکمل پابندی عائد کرے جبکہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا گستاخوں کو نشان عبرت بنایا جائے بصورت دیگر احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع کرینگے احتجاج کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے۔
1,177 total views, no views today



